وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنےکیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون، علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
[amazonad category=”Mobile”]
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنےکیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
