کینیڈا لیٹن میں درجہ حرارت میں شدید اضافے کے باعث صرف 15 منٹ کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس میں کینیڈا کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگنے والی آگ نے قریبی قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث گاؤں کا 90 فیصد حصہ جل چکا ہے۔
کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ سے برٹش کولمبیا کےعلاقے لیٹن اور قریبی علاقوں کے اہم انفراسٹرکچرکو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ لیٹن کے میئر نے مقامی لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کینیڈا میں شدید گرمی کے باعث عام دنوں میں کے مقابلے میں پانچ دن کے دوران 486 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News