
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کی بجلی بارش کے ساتھ ہی معطل کر دی گئی تھی اس کے علاوہ ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات مل رہی ہے جن کا جائزہ لے رہے ہیں، بارش کی صورت میں شہری احتیاط کریں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز، سے دور رہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت بارش کے دوران عارضی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی بند کی جاسکتی ہے جبکہ موسم بہتر ہوتے ہی ان متعلقہ علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News