
پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ اور حج کی مبارکباد پیش کی ہے۔
عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان، آسٹریلیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں کی مبارکباد اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے عیدالاضحیٰ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان، آسٹریلیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ گینور اور آسٹریلوی ہائی کمیشن میں ہمارے عملے کی جانب سے آپ سب کو عید اور حج مبارک ہو ۔
پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کے کامیاب ترین، ہم آہنگ اور کثیر الثقافتی معاشروں میں سے ایک ہے۔
ڈاکٹر جیفری شا نے یہ بھی کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ہر عمر اور پس منظر کے مسلمان خیرات میں مشغول ہوتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ اقدار اس وقت سب سے زیادہ اہم ہیں جب ہم کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کررہے ہیں۔
پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں موجود مسلمان برادری ہمیشہ یہ ثابت کرتی رہتی ہے کہ خدمت کے اصل معنی کیا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News