Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ زباب رانا کو 300 پھول بھجوانے والے کی تلاش جاری

Now Reading:

اداکارہ زباب رانا کو 300 پھول بھجوانے والے کی تلاش جاری

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ زباب رانا نے انکشاف کیا ہے کہ  اُنہیں ایک انسان کی تلاش ہے کہ جس نے اُنہیں 300 گلاب کے پھول بھجوائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق زباب رانا اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں جبکہ اُن کے تیکھے نین نقش اور بہترین فٹنس کے بھی ہزاروں مداح ہیں۔

زباب رانا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا رہی ہیں ۔

زباب رانا کا بتانا ہے کہ ایک بار وہ اپنے گھر میں پہنچیں تو اُن کی گاڑی کے سامنے 300 پھولوں سے سجا لال گلاب کا دستہ موجود تھا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں، وہ گلدستہ اُن کا کوئی جبرا فین وہاں چھوڑ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گلدستے میں ایک کارڈ پر اُن کے لئے پیغام بھی درج تھا  جس میں لکھا تھا کہ آپ بہت اچھی ہیں بس ہمیشہ ایسی ہی رہیئے گا۔

Advertisement

زباب رانا نے کہا کہ اُنہیں یہ پیغام پڑھ کر بہت اچھا لگا کیوں کہ مداح کی جانب سے موصول ہونے والے اُس پیغام میں کوئی غلط بات درج نہیں تھی بس ایک معصوم سا پیغام تھا۔

اُن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جس بھی مداح نے یہ پھول بھیجے ہیں اُن کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار اُن کے سامنے تو آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر