Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،عثمان بزدار

Now Reading:

قوم لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،عثمان بزدار

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم معرکہ کارگل کے ہیرو لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید نے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کیا ہے، حوالدار لالک جان شہید نے معرکہ کارگل میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

انھوں نے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کیلئے جگر ی سے دشمن کا مقابلہ کیا ہے، شہید نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تھا، وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے یہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

عثمان بزدارنے مزید کہا ہے کہ وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے یہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے، وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، حوالدار لالک جان کی شہادت ہمیں درس دیتی ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر