Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹے نے گیم کے خاطر والدہ کا زیور بیچ دیا

Now Reading:

بیٹے نے گیم کے خاطر والدہ کا زیور بیچ دیا

 آن لائن گیم کھیلنے کے نشے میں دھت بیٹے نے گیم کے خاطر اپنے والدہ کا زیور ہی بیچ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر دہلی میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ بچے نے گیم کی خاطر غلط قدم اٹھایا۔

 [amazonad category=”Electronics”]

بچہ آن لائن گیم فری فائر کھیلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے گیم میں کچھ ہتھیار خریدنے کیلئے پیسوں کی ضرورت پڑی اور اگر وہ ہتھیار نہ خریدتا تو گیم مزید نہیں کھیل سکتا تھا۔

گیم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بچے نے پہلے اپنے والد کی جیب سے کچھ پیسے نکالے جو پورے نا تھے، بعدازاں اس نے ماں کی سونے کی چین چوری کی اور اسے 20 ہزار میں فروخت کردیا۔

Advertisement

پکڑے جانے کے ڈر سے بچہ گھر سے فرار ہوگیا اور دہلی سے بذریعہ ٹرین علی گڑھ پہنچ گیا جہاں اسے ایک مسافر نے پلیٹ فارم پر دیکھا تو مشکوک جان کر فوری طور پر ریلوے پروٹیکشن فورس کو مطلع کیا۔

ریلوے پولیس نے بچے سے تفتیش کی جس پر اس نے جرم کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں اس معاملے کی بچے کے والدین کو خبر کی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر علی گڑھ پہنچ گئے۔

بچے کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اسے موبائل لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز لینے کے لیے دیا تھا لیکن اس نے گیمز کھیلنا شروع کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر