
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ یوم آزادی کی رات کراچی میں بہت بڑا جلسہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے جوبن پر ہے۔
سربراہ جمیعت علمائے اسلام نے کہا کہ یہاں پر کبھی بھی الیکشن آزاد نہیں ہوئے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں الیکٹ ایبلز کو زبردستی پی ٹی آئی میں شامل کرایا جارہا ہے۔
سربراہ جمیعت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط کے بغیر نہ کوئی پارٹی چلتی ہے نہ تحریک۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر پی ڈی ایم کو چھوڑ چکی ہے، پیپلز پارٹی سے اتنا عرصہ انتظار کے باوجود کوئی جواب نہیں آیا۔
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں کے پی کے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا ہے، یوم آزادی کی رات کراچی میں بہت بڑا جلسہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News