سائنسدان یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اس کائنات کی ابتدا کب ہوئی اور ممکنہ طور پر ہماری اپنی اصلیت کا بھی پتہ چل سکے۔
اس حوالے سے یہ سائنسدان چار ارب ساٹھ کروڑ سال پرانے ایک شہابی پتھر کا تجزیہ کررہے ہیں یہ شہابی پتھر ایک گھوڑے کی نال پر نقش تھا اور ممکنہ طور پر یہ خلاء سے گرنے والے ملبے کا بچا کچا حصہ ہو۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلستان کی لو بورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا سے زمین پر گرنے والے قدیم شہابی پتھروں (شہاب ثاقب کے چھوٹے ٹکڑے) سے زمین پر زندگی کی اصل ابتدا کا پتہ لگایا جاسکے گا۔
یہ سائنسدان ایسے چھوٹے چارکول رنگ کے خلا سے گرنے والے ان پتھروں کا تجزیہ کررہے ہیں تاکہ ان کے اسٹرکچر اور کمپوزیشن کا اندازہ لگایا جاسکے۔
انکا گمان ہے کہ انھیں اس سے پتہ چل سکے گا کہ کب نظام شمسی کی تخلیق ہوئی اور زندگی اور زمین کی ابتدا کب سے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
