اچھی کارکردگی پر متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، عثمان بزدار

عید قرباں اور عید کی تعطیلات کے دوران صفائی کے شاندار انتظامات میں بزدار حکومت بازی لے گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید قرباں اور عید کی تعطیلات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ہے۔
وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تھے جبکہ انہوں نے عید قرباں پر صفائی مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پہلے، بہاولپور دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر رہی ہے جبکہ بلدیاتی اداروں میں گجرات پہلے اور اوکاڑہ دوسرے نمبر پر ہے۔
تقریب کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پر بروقت اوربہترین صفائی کے انتظامات پر سیاسی اور انتظامی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ بہترین کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے اور حکومت کو نیک نامی ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی پر متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے جبکہ عید قرباں پر میری سیاسی اور انتظامی ٹیم نے کام کر کے دکھایا ہے اور تحسین بھی پائی ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس عید قرباں پر آپ سب نے اپنی محنت سے عوام کے دل جیتے ہیں ، عوام کی خدمت میں سکون بھی ملتا ہے اور فرض کی ادائیگی بھی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں صوبائی وزراء اور انتظامی ٹیم نے دن رات محنت کر کے صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ تقریب کے موقع پر لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ڈی جی کوثر خان ، پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سیکرٹری سائرہ عمر، گجرات ، اوکاڑہ اورسیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز مہتاب وسیم اظہر، علی اعجاز اور طاہر فاروق سمیت دیگر افراد کو سرٹیفکیٹس سے نوازہ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Event
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- Lahore
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- Punjab
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- Usman Buzdar
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

