محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت 443 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ امتحانی مراکز میں ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ہی طلباء کو اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
