شمالی امریکی ملک میکسیکو میں گالف کے میدان میں اچانک مگرمچھ کی آمد سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی گالف کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک مگرمچھ آن پہنچا جسے دیکھ کر کھلاڑیوں کے ہوش اڑ گئے۔
[amazonad category=”Auto”]
مگرمچھ کی اچانک آمد پر کھلاڑیوں نے میدان چھوڑنے میں ہی عافیت جانی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ میدان میں دور دور تک چکر کاٹ رہا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ ٹھیک وہی جارہا ہے جہاں ہمیں جانا ہے، کیا ہم اس سے تیزی سے گزر سکتے ہیں؟
ایک اور شخص نے کہا کہ ہم یہاں پھنسنے والے ہیں، کیا آپ اس کے سامنے جانا چاہتے ہیں یا آپ انتظار کریں گے؟
یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے اور کچھ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News