Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان سفیر کی بیٹی کہاں کہاں گئی ہم نے سب پتا لگا لیا، آئی جی اسلام آباد

Now Reading:

افغان سفیر کی بیٹی کہاں کہاں گئی ہم نے سب پتا لگا لیا، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سب پتہ چل گیا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے نکل کر کہاں کہاں گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے وزیر خارجہ شاہ محمود اور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افغان صفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلیں اور رانا مارکیٹ سے ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ گئی پھر دوسری ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی پہنچی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ مکمل بلائنڈ کیس تھا، اس کیس کی نوعیت تک پہنچنے کے لئے 220 سے زائد لوگوں کے انٹرویو لئے گئے ہیں اور کیس کے تناظر میں 300 سے زائد کیمروں کا تجزیہ کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس کی 5 ٹیمیں بنائی گئیں اور 350 سے زائد جوان و افسران اس کسی پر کام کیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغان سفیر کی بیٹی کے پورے روٹ کا پتا لگالیا ہے اور تصدیق بھی کرلی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ سب پتہ چل گیا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے نکل کر کہاں کہاں گئی تاہم مزید تحقیقات کے لیے وزارت خارجہ سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر