Advertisement
Advertisement
Advertisement

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے یو اے ای میں مصنوعی بارش برسادی گئی

Now Reading:

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے یو اے ای میں مصنوعی بارش برسادی گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مصنوعی بارش کے افسانے کو سچ کر دکھایا، درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے مصنوعی بارش برسادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اس کے لئے حکام نے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جس نے بادلوں کو الیکٹرک شاک کے ذریعے قریب لانے اور بارش برسانے کے لئے متحرک کیا۔

بارش کی ویڈیو یو اے ای کے محکمہ موسمیات کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہاں اس طرح بارش ہورہی ہے جیسا کہ مون سون کے سیزن کے دوران ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل میں انھوں نے جس تکنیک کا استعمال کیا ہے وہ ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، اس کا مقصد اس امید کے ساتھ کنڈینسیشن کو بڑھانا ہے تاکہ بادل بارش برسائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر