
کینیڈا میں بچوں کی باقیات برآمد ہونے کے معاملے پر احتجاج کرنے والے پُرتشدد مظاہرین نے ملکہ وکٹوریہ اور ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے گرادیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں برآمد ہونے والی سیںکڑوں بچوں کی باقیات برآمد ہونے والے معاملے پر سڑکوں پر مظاہرین نے ریلی بھی نکالی۔
[amazonad category=”Auto”]
وینیپیگ میں نکلنے والی ریلی میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔
مظاہرین نے ایک چوک پر پہنچنے کے بعد وہاں نصب ملکہ وکٹوریہ اور ملکہ الزبتھ دوم کے مجسموں کی طرف پیش قدمی کی۔
بعد ازاں ریلی میں شامل چند مشتعل مظاہرین چبوترے پر چڑھے اور انہوں نے پہلے ملکہ وکٹوریہ پھر ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کو زمین پر گرادیا۔
خیال رہے کہ ملکہ وکٹوریہ اور ملکہ الزبتھ دوم کے مجسموں کو گرانے کے بعد شہریوں کا غصہ مزید بڑھ گیا۔
جبکہ مشتعل افراد نے مجسمے گرانے کے بعد ’نسل کشی پر فخر نہیں‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News