’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ غیرت مند کشمیری جانتے ہیں عمران خان نے دنیا بھر میں مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا جبکہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے، جعلی راجکماری کی جعلسازی کا عالم یہ ہے کہ کشمیر سے محبت کیلئے بھی اسے جعلی تصاویر شیئر کرنا پڑیں۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ کشمیر الیکشن میں شکست کے خوف سے جعلی راجکماری سٹپٹا گئی ہیں، کبھی فوٹو شاپ تصاویر سے کشمیریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تو کبھی کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں، جعلی راجکماری سن لے بہادر کشمیریوں کی وزیراعظم عمران خان سے لازوال محبت کو دھمکیوں سے کم نہیں کیا جاسکتا۔
غیرت مند کشمیری جانتے ہیں عمران خان نے دنیا بھر میں مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا جبکہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے۔ جعلی راجکماری کی جعلسازی کا عالم یہ ہے کہ کشمیر سے محبت کیلئے بھی اسے جعلی تصاویر شیئر کرنا پڑیں۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 12, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News