Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں، فردوس

Now Reading:

وزیراعظم کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں، فردوس
فردوس

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری کشیمریوں پر ظلم ڈھانے والے مودی سے کس قدر متاثر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی ن لیگ کے سر کا تاج ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ظالم اور جابر مودی کو گھر بلانے پر جعلی راجکماری شادیانے بجا رہی ہے، مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مرد مجاہد کشمیریوں کے دل کی آواز عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا کے سوئے ضمیر کو جھنجھوڑا، پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بیدار ہوئی اور مسلم دنیا بھی مسئلہ کشمیر پر ہم آواز ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مکار اور غاصب بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا، پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خارجہ پالیسی سمیت تمام محاذوں پر شکست فاش دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خودی اور خودداری کے پیکر پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وہ پاکستان بنا رہے ہیں جو قائد اور اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان جم کر ڈٹ کر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، کشمیر کی آزادی تک کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر