Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے، مریم نواز

Now Reading:

میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مظفر آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد کی محبت بار بار یہاں کھینچ کر لے آتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں 3 سال سے عذاب مسلط ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان میں پھر سر اٹھا لیا ہے، ملک میں 73 سال میں اتنی بربادی نہیں ہوئی جتنی 3 سال میں ہوئی۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کےلیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا، آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جانتے تھے کہ کشمیر کی بیٹی اگر کشمیر کا مقدمہ لے کر مظفرآباد پہنچ گئی تو اس کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے مزید کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں ان لوگوں نے ووٹ چوری کیا تھا، اگر الیکشن چوری ہوا تو ہم لوگ چپ نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر