
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ناقدین کو اہم مشورہ دے دیا۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ان لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام لکھا ہے جو ان کے ماضی کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہیں۔
نور بخاری نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں کسی کو بددعا نہیں دیتی بس اسے اللہ کے حوالے کردیتی ہوں۔
سابقہ اداکارہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جو بھی لوگ میرا ماضی اپنی پوسٹس پر شیئر کررہے ہیں خیر ہو آپکی۔
واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسرکررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News