پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج ڈربی سے کارڈف روانہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ اسکواڈ کی کارڈف روانگی سے قبل کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی، اسکواڈ میں شامل بولرز مکمل آرام کریں گے جبکہ بیٹسمین کارڈف روانگی سے قبل آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق 4 بجے کارڈف پہنچے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 جولائی کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائیگا ۔
شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، 18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ جبکہ 20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News