
عالمی وباء سے بچاؤ کے لیے پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ نے احسنیا مشن کینسر اینڈ جنرل ہسپتال ڈھاکہ کو زندگی بچانے میں مدد دینے والا سازوسامان فراہم کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زندگی بچانے والا سازوسامان احسنیا مشن کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں استعمال ہوگا۔
ڈھاکہ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہسپتال کو فراہم کیے جانے والے سامان میں 10 وینٹیلیٹر ، 20 سی پی اے پی سانس لینے میں مدد دینے والی مشینیں اور 10 بیڈ شامل ہیں جبکہ ہسپتال کے لئے ایک لفٹ اور کوویڈ وارڈ کے عملے کے استعمال کی ایک گاڑی بھی شامل ہے۔
ہائی کمشنرعمران احمد صدیقی نے تقریب سے اپنے خطاب میں قیام امن اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے علاقائی شراکت داری کے ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک خصوصا بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ طور پر وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا ارادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گذشتہ سال کوویڈ کے وبائی امراض کے خاتمے کے لیے مشاورت کی ہے۔
ہائی کمشنرنے مزید بتایا کہ پاکستان نے وبائی امراض کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں علاقائی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے سارک کوویڈ 19 ایمرجنسی فنڈ میں 3 ملین امریکی ڈالر کی امداد دی ہے۔
واضح رہے کہ احسنیا مشن ہسپتال کے صدر قاضی رفیق العلم نے بروقت تعاون کرنے پر ہائی کمیشن پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News