Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے پھر بھی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، مراد سعید

Now Reading:

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے پھر بھی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے پھر بھی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، دھاندلی نہیں آپکے کرتوت شکست کی وجہ بن رہے ہیں، 3 سے 4 مرتبہ باریاں لینے والوں نے آپ کو سہولیات دیں؟ صحت کے فروغ اورغربت کے خاتمے کیلئے انہوں نے کام کیے؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مودی اور جندال نہیں غداروں سے بات کی تھی، فاروق حیدر نے مجھے دھمکی دی، فاروق حیدر کوبتانا چاہتا ہوں پرسوں آپکے حلقے میں آرہا ہوں، فاروق حیدر دکھاوا کر کے روتے ہیں اور مریم جعلی تصاویر کا سہارا لیتی ہیں، آصف زرداری کے دور میں امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت دی گئی، سارا خاندان باہر مفرور اور کشمیری ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کوللکارا تو بلاول سی وی لیکر وہاں پہنچ گیا، بلاول امریکا گئے کہ میں آپ کی ملازمت کے لیے آیا ہوں، اللہ کا نظام ہے آج سارا ٹبر مفرور اور اشتہاری ہے،عوام کیلئے کچھ کرتے تو فوٹوایڈیٹنگ کی ضرورت نہ پڑتی، پرچی لہرا کر آنے والا بھی بڑی بڑی باتیں کررہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حرام کی کمائی پر پلنے والے بھی آزاد کشمیر میں آئے تھے، ایک وہ ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں، بھڑکیں اور اکثریت کا دعویٰ کرنے کے بعد دھاندلی کا شورمچاتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ کراچی میں بارش کا سنا تو اللہ سے دعا کی عوام کیلئے آسانی کرنا، ورنہ پھر بلاول کہے گا زیاہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، کراچی میں حکمرانوں کی وجہ سے بارش جیسی رحمت زحمت بن جاتی ہے، عوام نے اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا ہے، 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی عوام نے انکی نیندیں حرام کرنی ہیں، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی عوام نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر