
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو گروی رکھنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں خطاب نے تاریخ رقم کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان کے جامع، موثر اور عام فہم خطاب نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے قوم کے لئے باوقار انداز میں جینے کی راہ متعین کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انسانیت، انصاف اور خود داری کے سنہرے اصولوں کے مطابق نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔
محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب میں امید کا پہلو نمایاں ہے، اللہ بھروسہ رکھنے والوں کو مایوس نہیں کرتا، ماضی میں لیڈروں نے خودداری کے سودے کئے اور ملکی عزت گروی رکھ کر ذاتی مفاد سمیٹے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News