وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے بارش کے موسم میں عوام سے احتیاط اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھے جائیں جبکہ گھروں میں گیلے ہاتھوں سے بجلی کے بورڈ کو ہاتھ نہ لگائیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
امتیاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ بارش کے موسم میں شہری کھمبوں اور گیلے تاروں کے نزدیک نہ جائیں۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ عوام بلا ضرورت بارش کے موسم میں گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
