عید الاضحیٰ کے موقع پر تین سے بڑھا کر پانچ روز کی تعطیلات دینے کی تجویز دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر دی جانے والی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی او سی نے چھٹیاں 20 سے 24 جولائی تک بڑھانے کی تجویز پیش کردی۔
این سی او سی کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عید قرباں پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کرلی۔
وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
