
سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اگر کوئی درخواست ہے تو اسکا سامنا کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام ٘میں ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے تمام دوستوں، سیاسی کارکنوں اور خیر خواہوں کا میرا حوصلہ بڑھانے اور نیب آفس ساتھ چلنے پر اصرار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سعید غنی نے مزید لکھا ہے کہ میں کسی کو یہ موقعہ نہیں دینا چاہتا کہ وہ یہ کہیں کہ میں سیاسی دباؤ ڈال کر تحقیقات سے بھاگنا چاہتا ہوں۔
میرے تمام دوستوں، سیاسی کارکنوں اور خیر خواہوں کا میرا حوصلہ بڑھانے اور نیب آفس ساتھ چلنے پر اصرار کا شکریہ 🙏
میں کسی کو یہ موقعہ نہیں دینا چاہتا کہ وہ یہ کہیں کہ میں سیاسی دباؤ ڈال کر تحقیقات سے بھاگنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے خلاف اگر کوئی درخواست ہے تو اسکا سامنا کروں گا۔ pic.twitter.com/7TqqBLI0keAdvertisement— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 4, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News