یہ بات تو ہر کوئی بہت اچھے سے جانتا ہے اور سمھجتا بھی ہے کہ انسان کی شکل و صورت بچپن کی نسبت جوانی میں خاصی مختلف ہوتی ہے۔
ایسے میں اکثر ہم اپنے اسٹارز کو پہچاننے میں مار کھا جاتے ہیں کیونکہ وہ بچپن میں الگ دکھائی دیتے ہیں لیکن اپنی جوانی اور موجودہ تصاویر میں بلکل الگ نظر آتے ہیں۔
ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ انسان وقت کے ساتھ اپنے آپ کو گروم کرتا رہتا اور موجودہ فیشن کو فالو کرتے ہوئے خود کو بناتا ہے۔
اسی لحاظ سے ہم آپ کو ایک بہت ہی قابل اور پسندیدہ اسٹار کے بچپن کی تصویر دکھائیں گے اور آپ کو بتانا ہے کہ کون ہیں ۔

اوپر دی جانے والی تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ صاحب کون ہیں؟
یہ لڑکا اور کوئی نہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا کے ہیرو شاہد آفریدی ہیں اور یہ ان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر ہے۔

شاہد آفریدی کی بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھری پڑی ہیں اور ان کے مداح انہیں پہچان بھی لیتے ہیں۔
شاہد آفریدی:
شاہد خان آفریدی کا نام پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں آتا ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکیں ہیں ان کا پورا نام صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی ہے۔
1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹ کھلاڑی اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔
حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
