
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ پر 9 تعطیلات کے ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مرتبہ عیدالاضحیٰ پر 9 تعطیلات کے ملنے کا امکان ہے جس سے سرکاری ملازمین بھرپور مزے کریں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے۔
17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہوجائے گا جبکہ 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی اور 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News