
ڈربی میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثرہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کی سینیریو بیسڈ پریکٹس جاری تھی۔
واضح رہے کہ اس سیشن کے دوران بیٹسمین صرف بیٹنگ اور باؤلرز صرف باؤلنگ کریں گے جبکہ آج صرف صہیب مقصود، شرجیل خان، محمد حفیظ، اعظم خان، عماد وسیم، محمد نواز، آغا سلمان اور سرفراز احمد بیٹنگ کریں گے اور شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، عثمان قادر، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر سیشن میں باؤلنگ کریں گے۔
خیال رہے کہ باقی تمام کھلاڑیوں کو اس سیشن سے آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ون ڈے اسکواڈ کے ارکان نے بھی گزشتہ روز پچاس اوورز پر مشتمل ایک ٹارگٹ اننگز میں شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News