Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساڑھے 4 ہزار روپے کا چمچ، خریدار کی قسمت کو چارچاند لگ گئے

Now Reading:

ساڑھے 4 ہزار روپے کا چمچ، خریدار کی قسمت کو چارچاند لگ گئے

برطانیہ میں اکیا کے اسٹور سے خریدے گئے 20 پاؤنڈز یعنی لگ بھگ ساڑھے 4 ہزار روپے کے قدیم چمچ نے خریدار کو لکھ پتی بنا دیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرنیچر اور گھریلو سامان کی خرید و فروخت کے بڑے اسٹور اکیا سے خریدے گئے 20 پاؤنڈ کے پرانے چمچ نے خریدار کی قسمت کو چارچاند لگا دیے۔

مذکورہ چمچ نایاب اور پرانی اشیاء کی شناخت کے ایک شخص نے اکیا اسٹور میں دیکھا تھا جو تیرہویں صدی کا ہے۔

اسٹور میں چمچ کی قیمت 20 پاؤنڈ تھی جس کو جوہر شناس گاہک نے خرید کر نمائش میں فروخت کے لئے لگا دیا، چمچ چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 500 پاؤنڈز لگایا گیا تھا۔

چمچ کا ہینڈل 5 انچ کا ہے اور اسے رومن طرز پر بنایا گیا ہے، چمچ کی آخری بولی 1900 پاؤنڈز بمعہ فیس لگائی گئی جو کہ قیمت خرید سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement

نمائش کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمچ کو زیر زمین دبا دیا گیا تھا اور جس نے بھی اسے اسٹور پر فروخت کے لئے رکھا اسے نایاب اشیاء کی شناخت نہیں تھی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں بھیجنے والے شخص کو بھی اس کی زیادہ شناخت نہیں تھی لیکن یہ چمچ جیسے ہی ہمارے پاس پہنچا ہم نے پہچان لیا کے یہ نایاب اور انتہائی قیمتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر