
سعودی وزارت داخلہ نے ویتنام متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور افغانستان کے لئے فلائٹ اپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے فیصلے پر عملدرآمد کل 4 جولائی سے ہوگا۔
سعودی عرب کے وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت لئے بغیر ایتھوپیا متحدہ عرب امارات اور ویتام سفر کے مجاز نہیں ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے آنے جانے پر پابندی ہے ان سے پروازوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی ہے ان ممالک سے آنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ ان مملالک میں فی الوقت پابندی عائد ہوگی ، سعودی 4 جولائی اتوار رات 11 بجے تک واپس آسکیں گے۔
جبکہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ متعلقہ ممالک میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News