Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے جرائم شیڈول میں نئے قوانین شامل کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں قائم تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے جبکہ وفاقی کابینہ 2 ملزمان نسیم غوری اور غلام شبیر کو یو اے ای کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

اسکے علاوہ وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ اجلاس میں غیر ضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کے لیے قانون کا ڈرافٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری سمیت کابینہ ادارہ شماریات کے چیف اسٹیٹیشن کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version