Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، شفقت محمود

Now Reading:

اسکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گلگت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کونسل آف آرٹس کا کیمپس گلگت میں قائم کیا جائے گا، ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع دیامر اورضلع شگر میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ انٹر اور میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جو خوش آئند ہیں، یونیورسٹی آف بلتستان کو مزید بہتر کرنے کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے اس سال 25 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، گلگت بلتستان کے ہنر کے تعلیم کیلئے 12 سو اسکالر شپ دی جائیں گی، سارے ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد آئی ہے اور مزید آتے رہیں گے جس کیلئے ہوسپٹیلٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ریجنل کیمپس بنارہے ہیں جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، دینی تعلیم کیلئے ریلیجنس ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا، جہاں مدرسے کے طلبا کو دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے، کلچرل کے تحفظ کیلئے بھی جگہ بنارہے ہیں، جس کیلئے زمین کی تلاش کررہے ہیں، آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر