سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے جس کی وجہ سے سر میں بار بار خارش ہوتی ہے اور کسی محفل میں یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔
سر میں خُشکی کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال ہے، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے سے بھی خُشکی ہوتی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
بازاروں میں ملتی مہنگی اشیاء سے خشکی کا خاتمہ تو دور نہیں ہوتا لیکن ان میں شامل کیمیکلز بالوں کے گرنے کی وجہ ضرور بنتے ہیں۔
البتہ خشکی سے متاثرہ لوگ کیمیکلز والی مہنگی پروڈکٹس استعمال کرنے کے بجائے یہ چند گھریلو اور سادہ نسخے استعمال کرکے دیکھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برگد کے پتوں کا پاؤڈر، میتھی دانے کا پاؤڈر، گندم کی بھوسی اور زیتون کا تیل ان تمام اشیاء کو ایک ایک چمچ لے کر پیسٹ بنانا ہے لیکن یہ زیادہ گاڑھا نہ ہو، اسے اپنے بالوں میں لگالیں اور ایک گھنٹے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھولیں۔
ماہرین کے مطابق اس کے بعد بالوں کو اپنے کسی بھی پسندیدہ شیمپو سے دھولیں، اس نسخے سے آپ کی 60 سے 70 فیصد تک خشکی ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News