
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ بھر میں اسکولز و کالجز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبے بھر کی اسکولز و کالجز میں گذشتہ مالی سال کی اسکیموں اور موجودہ مالی سال میں رکھی جانے والی اسکیموں پر صوبائی وزیر کو افسران نے بریفنگ دی۔
اس موقع پروزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس بار ہماری ترجیع ہوگی کہ جو اسکیمیں جاری ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی اسکیموں کی پی سی ون کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرکے فوری ان اسکیموں کو بھی شروع کیا جائے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترقیاتی کاموں کے مختص بجٹ کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، مزید فنڈز اسی صورت میں ہم لے سکتے ہیں جب مختص شدہ فنڈز کا استعمال کرکے اس کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم تمام اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو اسکیمیں گذشتہ مالی سال میں مکمل کی گئی ہیں اور جو اسکیمیں ابھی جاری ہیں اس کی مکمل رپورٹ اضلاع وار بنا کر دی جائیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی کام مقرر کردہ وقت میں مکمل کی جائے، جلد ہی مختلف اضلاع میں خود جاکر ان اسکیموں اور ہونے والے کاموں کا خود معائنہ کروں گا۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آصف میمن، اسپیشل سیکرٹری ڈیولپمنٹ سندھ ایجوکیشن، ڈی جی پی ڈی آر، ڈی جی کالجز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News