مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی عوام کا پیسہ بھی آزاد کشمیر الیکشن کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گالی اور گولی کی سیاست کرنے والے کشمیریوں سے سودے بازی کررہے ہیں، گندی پارٹی ہر جگہ اپنی گندی روایات پھیلانے کیلئے پرتول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کے پاس پیسے دیکھتے ہیں اس کے پیچھے دوڑ لگا دیتے ہیں، عمران خان کے جلسوں میں سرکاری ملازمین کے ٹرک بھرکے لائے جاتے ہیں، پھر بھی شرمندگی ان کا مقدر ہے، وزیراعظم کے جلسوں میں ہجوم شو کرنے کے لئے اسٹیج دو سو فٹ بڑا بنایا جاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے خیالی پلاﺅ اور اعلانات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، مریم نواز کی تقریروں کا اثر ابھی تک موجود ہے، سلیکٹڈ مریم نواز کی موجودگی میں کشمیر سے بھاگ گیا ہے، ظل تباہی کی نوکر شاہی ذاتیات کی سیاست سے کشمیریوں کے دل لبھانے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کے لئے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News