وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ن لیگ کی مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ بجٹ میں اپوزیشن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ نا اہل لیگ کی تباہی اور بربادی میں کنیز اول اور کنیز دوم دونوں کا برابر کا ہاتھ ہے ، جو حشر پی ڈی ایم کا ہوا وہی نااہل لیگ کا ہونے والا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نا اہل لیگ اپنے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ یہ پاکستان کو ملکر کھاتے اور لوٹتے رہے، اب اقتدار کی دوری ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہی۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کو ریلیف دینے کے لیے سوات کے پُرفضا مقام کا انتخاب کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹولہ صرف عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، اپوزیشن بجٹ منظوری کا غم دور کرنے سوات کے ٹھنڈے موسم میں اپنے زخم چاٹنے میں مصروف ہے جبکہ کنیز اول بھی سوات میں جھولے جھول رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
