Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب شادی ہوئی تو رہنے کو گھر بھی نہیں تھا، شاہ رخ خان

Now Reading:

جب شادی ہوئی تو رہنے کو گھر بھی نہیں تھا، شاہ رخ خان

مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ان اتار چڑھاؤ کو وہ آج تک نہیں بھولتے، اور یہ ہی تمام اتار چڑھاؤ کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

[amazonad category=”Mobile”]

شاہ رخ خان کے بچپن ہی میں ان کے والد کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، جبکہ شاہ رخ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کرائے کے گھروں میں بھی رہے۔

 اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس رہنے کو جگہ نہیں تھی، کھانے کو پیسے نہیں تھے،جب میں ٹی وی میں کام کرتا تھا۔

Advertisement

مجھے رہنے کےلیے جگہ کندن اور عزیز نے فراہم کی، پہلے میں ان کے آفس میں ہی رہتا تھا پھر انہوں نے مجھے اپنے ایک گھر میں رہائش دی۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ مجھے یاد ہے جب میں آفس میں رہتا تھا تو آفس صبح 9 بجے کھل جاتا تھا اور میں صبح ہی مجبورا اٹھ جاتا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میری شادی ہو گئی تو عزیز مرزا نے اپنا گھر مجھے دے دیا رہائش کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے فلم میکرز نہیں ہیں بلکہ میری لائف میکرز ہیں جنہوں نے میری زندگی میں بے حد مدد کی، بلکہ اس وقت مدد کی جب میں کچھ نہیں تھا۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے 51 سال کی عمر میں جو چیزیں مجھ میں موجود ہیں وہ میں نے اپنے تجربے، زندگی کے اتار چڑھاؤ سے سیکھی ہیں۔

میں نہ تو ڈانس کر سکتا تھا نہ ہی صحیح طرح محبت کر سکتا تھا، لیکن ان سب اداکاراؤں کا شکریہ جنہوں نے مجھے برداشت کیا۔

Advertisement

گھر سے متعلق بات شئیر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری ماں گھر دیکھ رہی تھی مگر میں نہیں تھا انہوں نے کہا کہ بیٹا آجائے تو وہ گھر دیکھ لے گا، جس پر گھر کے مالک نے کہا کہ بیٹا کہاں ہیں آپ کا؟، ماں نے کہا کہ اداکاری کرنے گیا ہے۔

گھر کے مالک نے کہا کہ میرے سسر بھی ایک ڈرامہ بنا رہے ہیں، اپنے بیٹے کو وہاں بھیج دو ، میں بھی اسی امید سے گیا تھا کہ ایک بار کوشش کرتا ہوں۔

کرنل کپور صاحب کے ایک ڈرامہ میں مجھے صرف ایک غلطی کرنا تھی اور پھر کرنل صاحب کے کہنے پر درخت پر موجود کوے گن کر آنا تھے۔

اداکار شاہ رُخ خان نے بتایا کہ میرا صرف یہی رول تھا۔ مجھے اس رول بہت شرمندگی ہوئی تھی، مگر اس رول نے مجھے نہ صرف سکھایا بلکہ آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر