
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی ہے۔
واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقے گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر پمپس کی مدد سے باقی کے علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام 3 دن میں مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News