
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کا شوبز انڈسٹری کے اداکار احمدعلی اکبرکے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک سچے اداکار ہیں۔
اداکار فہد مصطفٰی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکار احمد علی اکبر نے ڈرامہ میں ادا کیے جانے والے کردار کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے احمد علی اکبر کے بارے میں لکھا کہ آپ ایک سچے اداکار ہیں۔
فہد نے احمد علی اکبر سے اپنی دوستی کے بارے میں لکھا کہ ہماری ہمیشہ اس بارے میں گفتگو ہوتی تھی کہ آپ یہ بتائیں کہ آپ اب مزید اداکاری کیوں نہیں کرتے اور آپ کے پاس وجوہات ہوتی تھیں لیکن مجھے یقین نہیں آیا اور میں کبھی اس پر راضی نہیں ہوسکا کہ آپ کو اسی طرح چھوڑنے کا فیصلہ کروں۔
فہد مصطفٰی نے مزید لکھا کہ پھر اچانک آپ یہ پراجیکٹ کرتے ہیں جس پر میں حیرت زدہ ہوں اور ساتھ ہی یہ جان کر خوش بھی ہوں کہ میں آپ کی مہارت اور ہنر کے بارے میں ہمیشہ سے صحیح تھا۔‘
احمد علی اکبر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جب ہر ایک صرف اچھے کرداروں کے بارے میں بات کرنے میں مصروف ہے تو آپ نے حقیقت میں اپنے لیے ایک کردار تخلیق کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News