Advertisement
Advertisement
Advertisement

کریلے کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

کریلے کے حیرت انگیز فوائد

کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے لیکن ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں پروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کریلوں میں کولیسٹرول اور کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

ہم کریلوں کا سالن پکا کر کھا سکتے ہیں اور اس سبزی کا جوس بھی پی سکتے ہیں جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی بڑھتے وزن کو کم بھی کرتا ہے۔

کریلوں میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اس میں چکنائی بھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ اس سبزی کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔

Advertisement

کریلوں میں قدرتی طور پر اینٹی سوزش کی خصوصیت موجود ہوتی ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی کریلے میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

کریلا میں مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جیسے آئرن اور میگنیشیم وغیرہ، ان کی موجودگی کریلوں کو جِلد اور بالوں کی بہترین صحت کے لئے ایک عمدہ سبزی بنا دیتی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کو کیل، مہاسے اور ایکنی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ روزانہ کریلے کا جوس پی سکتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کچے کریلے کھائیں تو آپ پھیپڑوں کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جن میں دمہ، سردی لگ جانا، کھانسی ، نزلہ زُکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر