
آج 18جولائی کو شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 94ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
دنیائے غزل کے شہنشاہ مہدی حسن اٹھارہ جولائی سن انیس سو ستائیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں لونا میں پیدا ہوئے تھے۔
شہنشاہ مہدی حسن نے انتھک محنت اور لگن سے فن غزل میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا۔
شہنشاہ مہدی حسن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔
مہدی حسن کے والد اور چچا دُھرپد گائیکی کے ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی۔
انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی جو کلاسیکل موسیقار تھے۔
تاہم 1947ء میں مہدی حسن اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے اور محنت مزدوری کے طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News