
چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے کشمیر پر چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہم پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے، شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آبا و اجداد تھے، کشمیری ہندوتوا حکومت کی ان کی شناخت کے خاتمے کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں ہے۔
چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کشمیر کے شہدا نے حق خودارادیت کی جدوجہد کوتازہ کیا ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News