وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اگر آپ کے اس لاجک کو مان لیا جائے تو پرچہ واٹس ایپ پر لیک ہوا اور وزارت آٹی آپ کی پارٹی کے پاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے فیصل سبزواری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے بھول سکتے ہیں کہ 1986 سے لیکر آج تک کراچی و حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں کھلے عام نقل کو فروغ آپ کی جماعت نے دیا۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آپ ہی کی جماعت تھی نہ جو کہتی تھی ’’ اسلحہ خریدو تعلیم چھوڑو‘‘۔
اگر آپ کی اس لاجک کو مان لیاجاۓ تو پرچہ واٹس ایپ پر لیک ہوا اور وزارت آئ ٹی آپ کی پارٹی کے پاس ہے ۔
ہم کیسے بھول سکتے ہیں کہ 1986 سے لیکرآج تک کراچی و حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں کھلے عام نقل کو فروغ آپ کی جماعت نے دیا۔آپ ہی کی جماعت تھی نہ جو کہتی تھی اسلحہ خریدو تعلیم چھوڑو https://t.co/dAkGAJwYp8Advertisement— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) July 7, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News