شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لئے ممنون حسین کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان سے محبت کرنے والے ایک صاحب کردار اور درد دل رکھنے والے قیمتی شخص سے ہم محروم ہوگئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ممنون حسین نواز شریف کے ایک بااعتماد، وفاشعار اور نظریاتی ساتھی تھے، وہ ہر نشیب و فراز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور مصلحت کوشی کا کبھی شکار نہ ہوئے۔
[amazonad category=”Electronics”]
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق صدر ممنون حسین ہماری مشرقی اقدار وروایات، شرافت اور علمی تہذیب کا چلتا پھرتا نمونہ تھے، ان کی وفات پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک ذاتی قیمتی نقصان بھی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ممنون حسین صاحب زبان اور ادب شناس ہونے کے علاوہ علم سے محبت رکھنے والی کمال شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
