 
                                                                              چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمتِ عملی کے شاندار نتائج آئے ہیں، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 533 ارب روپے برآمد کیے ہیں۔
جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کے مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمتِ عملی کامیاب رہی ہے اور اس کے شاندار نتائج آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 