Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا

پی سی بی  نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات میں  بتایا گیا ہے کہ  بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل ہیں جبکہ  اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں شامل ہیں ، اسکے علاوہ سی کٹیگری میں عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

عمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب ناقص کارکردگی پر 9 کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ واپس لیا گیا ہے جن میں  اسد شفیق ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

Advertisement

وسیم خان کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے خارج ہونے والے 9 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور وہ پلانز کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کردی گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر