امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہرامریکی کو آگے بڑھنے کے برابرمواقع دینا ہوں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی نسلیں ایک عرصے سے جرأت کا مظاہرہ کررہی ہیں، تعصب کے ذریعے تارکین وطن کیلئے مشکلات کھڑی کی گئی ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ 1500 سیاسی تقرریاں امریکی شہری بننے والوں پرمشتمل ہیں جبکہ امریکا میں ایک کروڑ10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے شہریت بل منظورکرنے کا موقع آگیا ہے جبکہ میں صدارت سے ایک روز پہلے امیگریشن منصوبہ دے چکا ہوں۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے یہ بھی بتایا کہ منصوبہ غیرقانونی تارکین وطن کوشہریت کا راستہ فراہم کرے گا جبکہ انہوں نے وفاقی اداروں کو تارکین وطن کا اعتماد بحال کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News