 
                                                                              کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے ، جس کے بعد شہر کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم ملیر لانڈھی سے ہوتا ہوا کلفٹن میں داخل ہوا ہے جبکہ کچھ دیر بعد آسمان صاف ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آج شام میں مزید بارش کا امکان ہے۔
وہی دوسری جانب ملک کے مختلف شہر اسلام آباد ، صوبہ پبجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوجانے کی باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 