
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بے پناہ قربانیوں سے دہشتگردی کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ملاقات ہوئی ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی تجارت پر خاموشی افسوسناک ہے، نفرت انگیز تقاریر معاشرے میں عدم رواداری اور نفرت کا باعث بنتی ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70،000 سے زائد جانیں 150 بلین ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابی کی داستان کو مؤثراندازسے پیش کیا جانا چاہیے، دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پاکستان 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت درخت لگانے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ دنیا نے افغانستان مسئلہ کے سیاسی حل پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا، پاکستان نے افغان امن عمل میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News